فرینڈز آف چکوال برمنگھم(یوکے) کے صدر چوہدری عارف اقبال اور جنرل سیکرٹری ملک فتح خان کی ڈپٹی کمشنر چکوال /تلہ گنگ میڈم قراة العین ملک سے ملاقات

 



چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) فرینڈز آف چکوال برمنگھم(یوکے) کے صدر چوہدری عارف اقبال اور جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے ڈپٹی کمشنر چکوال /تلہ گنگ میڈم قراة العین ملک سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔چوہدری عارف اقبال اور ملک فتح خان نے چیئرمین فرینڈز آف چکوال برمنگھم چوہدری اظہر محمود چکرال کا پیغام بھی ڈپٹی کمشنر کو پہنچایا اور بتایا کہ ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ چوہدری اظہر محمود چکرال کی باہمی مشاورت سے پیش کی جا رہی ہے اور فرینڈز آف چکوال ان کی خدمات کی معترف ہے۔چوہدری عارف اقبال اور ملک فتح خان نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ فرینڈز آف چکوال برمنگھم(یوکے) چکوال اور تلہ گنگ میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے ہوئے ہے۔ چوہدری اظہر محمود چکرال نے گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں پندرہ لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے چوہدری اظہر محمود چکرال ،چوہدری عارف اقبال اور ملک فتح خان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ ضلع چکوال اور تلہ گنگ کے باسیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت پنجاب کے ورکنگ پلان کے مطابق ضلع چکوال اور تلہ گنگ میں عوامی فلاحی منصوبے جاری ہیں۔ چوہدری عارف اقبال اور ملک فتح خان نے ڈپٹی کمشنر کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.