امانت میں خیانت اور فراڈ کرنے والوں کے خلاف تھانہ ڈھڈیال پولیس کی کارروائی
چکوال ( خصوصی رپورٹ) تھانہ ڈھڈیال پولیس نے امانت میں خیانت اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر پور منگن کے رہائشی سید عقیل حیدر شاہ نے پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مورخہ 30 جنوری 2023 کو انہوں نے ایک منی ٹرک شہ زور نمبری LWC-8933 بذریعہ محمد اشرف ولد محمد انور سکنہ امیر پور منگن کے ذریعے 19 لاکھ روپے کا مسمی عمران خان ولد احمد خان سکنہ چک جیون پھالیہ منڈی بہاولدین سے خریدا۔
درخواست گزار کے مطابق، 8 لاکھ روپے محمد اشرف کو عمران خان کی ہدایت پر ادا کیے گئے جبکہ بقیہ رقم ماہانہ 50,000 روپے قسطوں کی صورت میں طے پائی۔ تاہم، اگلے ہی روز محمد اشرف اور عمران خان مبینہ سازباز کے ذریعے ٹرک اور نقد رقم لے کر فرار ہو گئے۔ بعد ازاں گاؤں کی پنچایت میں 2 لاکھ روپے واپس کیے گئے، جبکہ بقایا 6 لاکھ روپے ملزمان دینے سے انکاری ہو گئے۔
پولیس تھانہ ڈھڈیال نے مقدمہ زیر دفعہ 406 تعزیرات پاکستان درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے کوششیں جاری ہیں
کوئی تبصرے نہیں