صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کا دورہ چکوال
چکوال (نامہ نگار ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کا دورہ چکوال کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے رمضان المبارک میں کم آمدنی والے مستحق خاندانوں کو 10 ہزار روپے کا تحفہ انکی دہلیز پر پہنچایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک،اے ڈی سی آر محمد شہاب اسلم،اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ، اسسٹنٹ کمشنر چکوال ودیگر متعلقہ افسران سمیت ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو نگہبان رمضان پیکیج کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اے ڈی سی آر نے بتایا کہ ضلع چکوال وتلہ گنگ میں نگہبان رمضان پیکیج کے تحت 27240مستحق خاندان میں سے 25262 مستحقین کے پے آرڈرز موصول ہوئے اور 24906 پےاڈرز تقسیم کر دیئے گئے ہیں جن میں سے 18145 نے کیش کروا لئے ہیں اور جو رہ گئے ہیں ان کی جانچ پڑتال کر کے تقسیم کردئیے جائیں گے ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مستحق خاندانوں میں نگہبان رمضان پیکیج کو مستحق افراد میں بروقت تقسیم کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ بعد ازاں ٹرانسپورٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر پر ٹرانسپورٹ کے کرائے نہیں بڑھائے جائیں گے اور جو اس میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانہ کے ساتھ روٹ پرمٹ کینسل کر دیئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کے ہمراہ رمضان سہولت بازار چکوال کا وزٹ کیا اور بازار میں لگائے گئے سبزیوں، پھلوں، سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے قیمتوں، دستیابی اور معیار کو چیک کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سہولت بازار چکوال ایک مثالی بازار ہے جس میں عوام کے لئے ہر سہولت موجود ہے انہوں نے رمضان سہولت بازار کے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کی کاوشوں کو سراہا۔ آخر میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے الائنس ٹرانسپورٹ اڈہ کا وزٹ کرتے ہوئے صفائی۔ واش روم، سیکورٹی اور مسافروں کے لئے بیٹھنے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
کوئی تبصرے نہیں