فرینڈز آف چکوال برمنگھم کے صدر چوہدری عارف اقبال اور جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فرینڈز آف چکوال برمنگھم کے صدر چوہدری عارف اقبال اور جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ،اپنے مختصر دورہ کے دوران دونوں رہنما مختلف فلاحی و سماجی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کرینگے اور فرینڈز آف چکوال برمنگھم کی مقامی سماجی اور فلاحی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری اور فلاحی پروگراموں کے حوالے سے ملاقاتیں کرینگے۔فرینڈز آف چکوال برمنگھم چکوال اور تلہ گنگ کی عوام کی بھلائی کے لیے تعلیم اور صحت کے مختلف شعبوں میں پروگرام شروع کر رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں