ضلع چکوال سے افغان شہریوں کی ملک بدری کےلیے دی گئی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد کے لیے لسٹیں تیار کرلی گئیں
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ضلع چکوال سے افغان شہریوں کی ملک بدری کےلیے دی گئی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد کے لیے لسٹیں تیار کرلی گئیں۔ 31 مارچ کے بعد رضا کارانہ طور پر ملک نہ چھوڑنے والے افغان شہریوں کے خلاف باقاعدہ آپریشن کا آغاز کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسیوں اور دیگر ادارے حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کے لیے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور 2023 میں تیار کیے گئے اعدادوشمار کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گاؤں کی سطح پر افغان شہریوں کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلع میں آٹھ ہزار کے لگ بھگ افغان شہری مقیم ہیں جو 31 مارچ کے بعد غیر قانونی تصور کیے جائیں گے۔ انٹیلیجنس بیورو، سپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ سکیورٹی اور دیگر انتظامی سطحوں پر افغان شہریوں کی لسٹیں فائنل کر کے متعلقہ تھانوں کو فراہم کردی جائیں گی تاکہ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں 30 جون کے بعد پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں