انٹی کرپشن اسٹیلبشمنٹ چکوال نے خاتون کی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی دھوکہ دہی سے ہتھیانے کی کوشش پر الیکٹرک سٹور کے مالک پٹواری حلقہ چکوال شہر اور گرداور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

 


چکوال (نامہ نگار) انٹی کرپشن اسٹیلبشمنٹ چکوال نے خاتون کی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی دھوکہ دہی سے ہتھیانے کی کوشش پر الیکٹرک سٹور کے مالک پٹواری حلقہ چکوال شہر اور گرداور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ شاہدہ ناظمین زوجہ فرحان عباس ساکن مرید نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی کو درخواست دی تھی کہ نذیر الیکٹرک سٹورکے مالک محمد بشیرنے اس کی ملکیتی تین مرلہ کمرشل دکان جو کہ بند پڑی ہے نے خریدنے کے لیے رابطہ کیا اور سائلہ کے سترہ سالہ بیٹے کو پانچ لاکھ روپے بیعانہ بھی بھجوادیا اور خود ہی سائلہ کے نوٹس میں لائے بغیر کاغذات رجسٹری پٹواری ،گرداور اوراشٹام فروش سے ملی بھگت کرتے ہوئے تیار کروا لیے۔ سائلہ کو علم ہوا تو اس نے انکار کردیا اور پانچ لاکھ روپے بیعانہ بذریعہ بینک مبشر رضا کے اکاﺅنٹ میں بھجوادئیے۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی ہدایت پر سرکل آفیسر انٹی کرپشن عالم شیر خان نے انکوائری کی اور الزام درست ثابت ہونے پر نذیر الیکٹرک سٹور کے مالک محمد بشیر ولد محسن خان ساکن محلہ جعفر آباد، پٹواری چکوال شہر مسرت حسین اورگرداور سرکل چکوال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.