چکوال:غیرت کے نام پر والدہ اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت کا حکم
چکوال ( خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال جاوید اشرف نے تھانہ نیلہ کے دوہرے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کو 2مرتبہ سزائے موت اور 4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔استغاثہ کے مطابق مقدس امیر پر الزام تھا کہ اس نے اپنی سگی والدہ اور طارق نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا۔ دوران سماعت فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو دو دو مرتبہ سزائے موت اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید سزا بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کی جانب سے مقدمہ کی پیروی معروف قانون دان معراج رفیع مرزا ایڈووکیٹ نے کی۔
کوئی تبصرے نہیں