ڈریم فٹنس جم سہگل آباد پر ملاقات تمام ناراض کبڈی گروپوں کو منانے کی کوشش جاری رہے گی، آواز چکوال قیصر محمود منگن

 


چکوال (غلام عباس جنجوعہ سے) اپنے عزیز دوستوں بانی "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" استاد محمد گلفراز پاشا سہگل آباد، آواز چکوال اناؤنسر چوہدری قیصر محمود منگن اور ڈرامہ ڈائریکٹر غلام مصطفٰے کیف چکوال سے "ڈریم فٹنس جم سہگل آباد" پر ملاقات۔


استاد محمد گلفراز پاشا سہگل آباد "سہگل آباد کبڈی کلب چکوال" میں نئے لڑکوں کو کبڈی کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، ان کی روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ کی جاری ہے، عنقریب یہ جوان آپ کو نیشنل لیول پر کبڈی کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔


آواز چکوال چوہدری قیصر محمود منگن، کبڈی کے تمام ناراض گروپوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کافی حد تک اس میں کامیابی بھی ملی ہے، بہت جلد آپ تمام ناراض گروپوں کو اکٹھا دیکھ سکیں گے، اس سے چکوال کبڈی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔


ڈرامہ ڈائریکٹر غلام مصطفٰے کیف چکوال، چکوال میں نئے لڑکے اور لڑکیوں کی تلاش جاری ہے انہیں "راہی آرٹس اکیڈمی چکوال" کے بینر تلے اداکاری کی تربیت دی جائے گی اور ایک ڈرامہ سیریل تیار کی جا رہی ہے جس میں نئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ کچھ سینئر فنکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔


غلام عباس جنجوعہ چکوال، میری دعائیں اور نیک تمنائیں اپنے دوستوں کے ساتھ ہیں اللہ تعالٰی میرے تمام دوستوں کو ان کے نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرما

ئے آمین۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.