انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم چکوال سے گرفتار کرلیا گیا

 


چکوال (عبدالغفار پارس) انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم چکوال سے گرفتار،انسدادِ انسانی سمگلنگ ایف آئی اے سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی،ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم،گرفتار ملزم کی شناخت علی اکبر کے نام سے ہوئی،ملزم کو چکوال سے گرفتار کیا گیا،ملزم نے شہری کو سٹڈی ویزہ پر امریکہ بھجوانے کیلئے 37 لاکھ روپے ہتھیائے،ملزم اور دیگر ساتھیوں نے مذکورہ رقوم نقد اور بینک اکاونٹس میں وصول کیں،ملزم نے شہری کو امریکہ براستہ دبئی بھجوانے کے معاملات طے کئے،تاہم ملزم شہری کو دبئی بھجوانے کے بعد روپوش ہوگیا،ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.