مسجد زینب چوآسیدن شاہ میں تکمیل قرآن کریم کی محفل منعقد ہوئی

 چوآسیدن شاہ (بیوروچیف) مسجد زینب چوآسیدن شاہ میں تکمیل قرآن کریم کی محفل منعقد ہوئی جس میں تحریک لبیک پاکستان چوآ سیدن شاہ سٹی کے سرپرست اعلیٰ سید طلحہ فاروق،ناظم اعلی پی پی 21 محمد اسد عطاری ،محمد قدیر نے شرکت کی اس موقع پر استاد محترم قاری محمد وسیم صاحب دارلعلوم محمدیہ غوثیہ چوآ سیدن شاہ کے شاگردوں حافظ محمد احسن( کارکن تحریک لبیک پاکستان) اور حافظ نصیر الدین نے نماز تراویح میں قرآن کریم کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اس موقع پر حضرت مولانا مفتی مولانا اشتیاق احمد ساجدخطیب اعظم جامع مسجد رحمانیہ چکوال روڈ چوآ سیدن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے حفاظ کرام کو خراج تحسین پیش کیا اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ آپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دلوائیں کیونکہ قرآن کریم جیسا انمول تحفہ اللہ کے خاص بندوں کے دلوں میں محفوظ کیا جاتا ہے آخر میں مسجد انتظامیہ اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.