بھون روڈ پر انوار آباد قبرستان میں آوارہ کتوں کی بھرمار،قبریں کھودنا شروع کر دیں
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھون روڈ پر انوار آباد قبرستان میں آوارہ کتوں کی بھرمار،قبریں کھودنا شروع کر دیں۔میونسپل کمیٹی چکوال سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ گزشتہ چند ہفتوں سے آوارہ کتوں کی بڑی تعداد نے انوار آباد قبرستان میں ڈیرے جما لیے ہیں اور آوارہ کتوں نے قبروں کوکھود کر سوراخ کرنا شروع کردئیے ہیں۔ درجنوں قبروں میں سوراخ پڑ گئے ہیں جس سے میتوں کی بے حرمتی کے خدشات ہیں۔ انوار آباد کی عوام نے میونسپل کمیٹی چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کر کے انہیں تلف کیا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں