نجی تعلیمی اداروں نے ضلع چکوال میں شرح خواندگی سو فیصد بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے،چوہدری سلطان شہریار

 





چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نجی تعلیمی اداروں نے ضلع چکوال میں شرح خواندگی سو فیصد بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور دی ارقم سکولز ان میں سے ایک ہے۔ یہ بات مسلم لیگ ن کے رہنما اور انچارج ایم پی اے سیکرٹریٹ چوہدری سلطان شہریار نے دی ارقم سکولز الائیڈ پارک کیمپس میں یوم والدین و حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دی ارقم سکولز اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی فراہمی میں مرکزی کردار ادا کر رہاہے۔ تقریب سے سی ای او ایجوکیشن صفدر سعید ،سینئر ماہر تعلیم سیدانوار شاہ ،شفقت حسین اورچوہدری معین اکرم نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگی رہنما چوہدری سلطان شہریار تھے۔ اس موقع پر طلباءو طالبات نے ٹیبلوز ،ملی نغمے اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔ جنہیں شرکاءنے سراہا۔ تقریب میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں شیلڈز اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ 9طلباءاور 7طالبات کی دستار بندی کی گئی۔ تقریب میں والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دی ارقم سکولز کے سٹاف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.