موسم بہار اور الائیڈ سکول کے بچوں کا کونٹ ایگریکلچر ریسرچ فارم کا دورہ
موسم بہار کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ہی "پلانٹ فار پاکستان" کمپین کا آغاز ہو چکا ہے۔ اسی سلسلے میں ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی ریسرچ فارم کونٹ میں پروگرام منعقد ہوا۔ الائیڈ سکول ڈھڈیال کے طلباء نے بھر پور شرکت کی اور انھوں نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔ بچوں سے اس تقریب کا افتتاح کرانے کا مقصد آنے والی نسل کو پودوں کی اہمیت کا احساس دلانا تھا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ صرف درخت لگانے نہیں ہیں بلکہ بچانے بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی سمجھائی گئی کہ درختوں سے موسمیاتی تبدیلیوں میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔اس مہم کو اساتذہ، طلبہ اور ماحولیاتی ماہرین کی جانب سے خوب سراہا گیا اور پاکستان کو سرسبز بنانے کے لیے ایسی مزید سرگرمیوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس سرگرمی کا مقصد شجرکاری کو فروغ دینا اور درختوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ طلبہ نے بڑے جوش و خروش سے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کیا۔
کوئی تبصرے نہیں