قانون کی حکمرانی کب ہو گی اس ارض پاک میں رمضان کریم کے مہینہ میں بھی قتل و غارت کا بازار گرم ہے،سردار احمد خان پڑھال

 


سردار احمد خان پڑھال ضلعی سینئر نائب صدر و سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 20 پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کب ہو گی اس ارض پاک میں رمضان کریم کے مہینہ میں بھی قتل و غارت کا بازار گرم ہے نہ اللہ کا خوف نہ قانون کا ہم مسلمان ہیں بھائی برداشت کریں اللہ کی جنت سے محروم ہو جانا ناکامی ہے ہم مسلمان ہو کر کیوں ہر وقت برے کاموں پر لگے ہوئے ہیں۔ افسوس کہ ہم نے اسلام سیکھا ہوتا آج یہ حالت نہ ہوتی بہت دکھ ہو رہا ہے۔ ہر طرف جھگڑوں قتل و غارت چوری ڈکیتی کی خبریں سن کر اللہ حفاظت فرمائے آمین

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.