معروف ماہر تعلیم ماسٹر دلاور خان مغل کے ہاتھ سے لکھے گئے قلمی نسخہ قرآن مجید اور دیگر فن پاروں کی تقریب رونمائی،18تا20 اپریل کواقبال لائبریری کمیٹی باغ چکوال میں منعقد ہوگی۔
چکوال:معروف ماہر تعلیم ماسٹر دلاور خان مغل کے ہاتھ سے لکھے گئے قلمی نسخہ قرآن مجید اور دیگر فن پاروں کی تقریب رونمائی 18،19اور20اپریل بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار اقبال لائبریری کمیٹی باغ چکوال میں منعقد ہوگی۔ تقریب کا آغاز جمعہ کے روز صبح نو بجے ہوگا ،ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات ،ڈی پی او احمد محی الدین ،پارلیمنٹرین ،سیاسی و سماجی شخصیات ،محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے افسران،صحافی برادری اور دیگر معروف شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔جس کے لیے دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تقریب رونمائی زیر نگرانی ریجنل رپورٹر ڈان نیوز حافظ عبدالغفور منہاس منعقد ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ ریٹائرڈ سکول ٹیچر ماسٹر دلاور خان مغل نے قلم دوات سے قرآن مجید لکھنے کا شرف حاصل کیا جبکہ دیگر فن پارے بھی تحریر کیے ہیں

کوئی تبصرے نہیں