اسلام آباد میں منعقدہ اوورسیز پاکستانیز کی ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شخصیات کی شرکت
چکوال:اسلام آباد میں منعقدہ اوورسیز پاکستانیز کی ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی ،پاکستان فورم یوکے اور فرینڈز آف چکوال کے رہنماﺅں چوہدری عارف اقبال ،ملک فتح خان اور چوہدری طاہر اقبال نے بھی شرکت کی ۔چوہدری عارف اقبال اور ملک فتح خان نے برمنگھم(یوکے) جبکہ چوہدری طاہر اقبال نے ہانگ کانگ سے اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر ملک فتح خان نے آرمی چیف جنرل آصف منیر ،وزیراعظم شہباز شریف ،ممبر قومی اسمبلی رباب تبسم ،ممبر سپانسر بورڈ راجہ ظریف اور دیگر حکومتی حکام سے بھی ملاقات کی اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ملک فتح خان نے آرمی چیف، وزیراعظم پاکستان اور دیگر حکام کا شکریہ اداکیا جنہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کنونشن کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ مراعات کا اعلان کیا۔

کوئی تبصرے نہیں