ڈپٹی کمشنرسارہ حیات کا یونین کونسل ڈب کا دورہ
چکوال(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنرسارہ حیات نے یونین کونسل ڈب کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فضل شیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکڑ سعید اختر اور ایکسین بلڈنگ بھی ان کے ہمراہ تھے- ڈپٹی کمشنر چکوال نے چائلڈ پروٹیکش سنٹر ڈب کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت( بی ایچ یو) ڈب کا بھی اچانک معانئہ کیا اور ڈاکٹر و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی کے انتظامات اور ہیلتھ کیئر سروس ڈلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے سینٹر انتظامیہ کو احکامات جاری کئے کہ مریضوں کو معیاری علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سنٹر میں جاری ری ویمپنگ کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایکسین بلڈنگ کو ہدایت کی کہ جاری تعمیراتی کام کی کڑی نگرانی کی جائے کے اور کام معیاری اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر چکوال نے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول ڈب کا بھی وزٹ کیا اور اساتذہ کی حاضری، معیار تعلیم اور دیگر انتظامی امور میں سکول انتظامیہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے انسپکشنز جاری رہیں گی۔



کوئی تبصرے نہیں