ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی روڈ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت

 


چکوال(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے روڈ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے مرتب کردہ ٹریفک مینجمنٹ فریم ورک کے سخت نفاذ کو  قوانین کے مطابق یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حادثات کی مؤثر روک تھام بھی کی جا سکے۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران افضل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شہباز، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس، ایس ٹی او ہائی وے، انچارچ ریسکیو112 اور انسپکٹر ٹریفک پولیس سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ نےضلع چکوال وتلہ گنگ میں ٹریفک  سے متعلق  مارچ کی ٹریفک مینجمنٹ پلان کی رپورٹ پیش کی جس پر ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے ہداہت کی کہ ٹریفک حادثات کے روک تھام کے لئے زیبرا کراسنگ ، سپیڈ ٹیبل و بریکر اور ٹریفک سائنز کی تنصیب کی جائے اوور لوڈڈ گاڑیوں، نوعمر اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔  وضع کردہ منصوبہ بندی کے تحت مستقل بنیادوں پر عمل درآمد کرایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ رات کے اوقات میں حادثات سے بچاؤ کے لئے ہر قسم کی گاڑیوں پر فرنٹ اور بیک پر ریفلیٹر لگائیں جائیں تاکہ قیمتی جانوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.