ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلا کر ضلع چکوال و تلہ گنگ میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

 


چکوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلا کر ضلع چکوال و تلہ گنگ میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے تاکہ چکوال و تلہ گنگ کی عوام کو یہ پیغام جا سکے کہ ہم نے پولیو جیسے موذی مرض سے بچاو کے لئے اپنے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلانے ہیں تاکہ آنے والی نسل تندرست و توانا ہو- اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اختربھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لئے والدین پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کے دو قطرے عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کریں اور مقررہ ٹارگٹ کو بروقت مکمل کریں- انسداد پولیو مہم 21 اپریل تا 25 اپریل تک جاری رہے گی-

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.