سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا
چکوال(نامہ نگار )سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں پاکستان فورم یوکے کے جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب میں گورنر خیبر پختونخواہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر سید ذیشان نقوی نے ملک فتح خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اوورسیز پاکستان فاﺅنڈیشن کے چیئر مین سید قمر رضا نے کہا کہ میں دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا۔ ملک فتح خان نے کہا کہ سید قمر رضا کی انتھک محنت سے اوورسیز پاکستانیوں کا تین روزہ کنونشن منعقد کر کے جہاں اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل پر بات کی گئی وہیں پر ملک سے دور بسنے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں انویسٹمنٹ کے بہترین مواقع بھی فراہم کئے گئے جس ہمیں فائدہ اٹھانا چائیے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم بیرون ملک سے آئے اپنے بہن بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان جان مال کی حفاظت کی ذمہ داری لیتے ہیں آپ لوگ پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کریں۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ جات تعلق رکھنے والی اعلی شخصیات نے شرکت کی۔ مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور خان اعوان اور کنوینئر وزارت مواصلات اور کوارڈینیٹر پنجاب ویمن اتھارٹی آسیہ چوہدری اور دیگر خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ سابق میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

کوئی تبصرے نہیں