معروف ماہر تعلیم محب قرآن ماسٹر دلاورخان مغل کے ہاتھ سے لکھے گئے قلمی نسخہ قرآن مجید اوردیگر فن پاروں کی تقریب رونمائی اقبال لائبریری کمیٹی باغ چکوال میں جاری
چکوال(نامہ نگار ) ڈان نیوز کے ریجنل رپورٹرعبدالغفور منہاس کے زیر اہتمام معروف ماہر تعلیم محب قرآن ماسٹر دلاورخان مغل کے ہاتھ سے لکھے گئے قلمی نسخہ قرآن مجید اوردیگر فن پاروں کی تقریب رونمائی اقبال لائبریری کمیٹی باغ چکوال میں جاری ہے۔افتتاحی تقریب میں انچارج پبلک سیکرٹریٹ چوہدری سلطان شہریارعلی خان اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری ایجوکیشن ڈاکٹر عارف ،ڈپٹی ڈی ای او شہنشاہ بابر ،سینئر ہیڈ ماسٹر سید انوار شاہ،چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ سنٹر شیخ ہارون ،سیکرٹری جنرل چکوال پریس کلب ذوالفقار میر،صدر تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال چوہدری نذر حسین، امیر جماعت اسلامی عرفان یونس ایڈووکیٹ،امیر منہاج القرآن علماءکونسل مولانا حافظ محمد خان قادری،پرسپل ونگز کالج پروفیسر ابرار احمداور دیگر نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی نے فیتہ کاٹ کر تین روزہ تقریب رونمائی کا افتتاح کیا۔اس موقع پر تقریب میں شریک افسران اور شخصیات نے ماسٹر دلاور حسین مغل کے ہاتھ سے تحریر کیے گئے قرآن پاک اور دیگر فن پاروں کا مشاہدہ کیا اور ان کی کاوش کو سراہا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی ،سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1سید انوار حسین شاہ، ماسٹر ایم ایم اسلم ،معروف کتابوں کے مصنف عابد حسین پیرزادہ ،امیر جماعت اسلامی عرفان یونس ایڈووکیٹ،صدر تحریک منہاج القرآن چوہدری نذر حسین، ناظم تحریک منہاج القرآن حافظ محمد خان، پروفیسر محمد خان ہستال، توقیرمغل اور عبدالغفورمنہاس نے کہا کہ ماسٹر دلاور خان مغل نے قرآن مجید اور دیگر فن پاروں کی قلم دوات کے ذریعے تحریر کر کے عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے اور ان کا یہ کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ماسٹر دلاورخان مغل نے کئی سالوں سے قلم دوات کے ذریعے قرآن پاک اور فن پاروں کی تحریر کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ ان کی قرآن سے محبت کا واضح ثبوت ہے اور بلاشبہ ضلع چکوال کے لیے یہ بہت بڑی سعادت ہے۔ ماسٹر دلاور خان مغل نے اب تک چار قرآن مجید قلم دوات کے ذریعے تحریر کیے ہیں اور ان کی قرآن سے محبت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ دلاور خان مغل نے چار قرآن پاک کی جلدیں ،قصیدہ بردا شریف، درود تاج، کلمہ طیبہ، درود شریف ،سینکڑوں آیات قرآنی اور سورتوں کی کتابت کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔تقریب رونمائی کےلئے عبدالغفور منہاس،ظہیر مغل ،ارشد چشتی اور توقیر مغل پر مشتمل کمیٹی نے انتظامات کیے۔دریں اثناءڈسٹرکٹ پولیس افیسر احمد محی الدین کو اقبال لائبریری کمیٹی باغ چکوال میں ماسٹر دلاور خان مغل کے قلمی نسخہ اور فن پاروں کی تقریب رونمائی کے موقع پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال احمد محی الدین نے ماسٹر دلاور خان کے قران مجید کے قلمی نسخوں اور فن پاروں کو سراہا اور ان کی اس کاوش پر انہیں مبارکباد پیش کی ماسٹر دلاور خان مغل نے ڈی پی او چکوال کو اپنے فن پارے پیش کیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین ماسٹر دلاور خان مغل کو اپنے افس انے کی دعوت دی اس موقع پر ایس ایچ او سٹی تھانہ چکوال ضمیر حسین بھی موجود تھے



کوئی تبصرے نہیں