عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوتﷺ ضلع تلہ گنگ کی شب وروز کی محنت کے نتیجہ میں مسیحی جوڑے نے اسلام قبول کرلیا
تلہ گنگ ( خصوصی رپورٹ) آجمورخہ 19 اپریل 2025 کو عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوتﷺ ضلع تلہ گنگ کی شب وروز کی محنت کے نتیجہ میں مسیحی جوڑے مسمی شارب آصف ولد آصف مسیح اور انکی اہلیہ المیرا دختر سیمسن مسیح ساکنائے چیچہ وطنی ضلع ساہیوال نے سابقہ مذہب عیسائیت سے تائب ہوکر برآت کا اعلان کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوتﷺ کے مبلغ و مہتمم مدرسہ سیدنا عبداللہ بن مسعود پچنند کے ہاتھوں سچا مذہب دین اسلام قبول کرلیا ہے،جنہیں مرکز ختم نبوت پچنند میں قاری محمد شریف دامت برکاتہم العالیہ نے کلمہ شریف پڑھا کر مسلمان کیا اور شارب آصف کا نام تبدیل کرکے نیا اسلامی نام محمد عبداللہ اور انکی اہلیہ مسماۃ المیر دختر سیمسن مسیح کا نام تبدیل کرکے نیا اسلامی نام عائشہ صدیقہ رکھ دیا ہے ۔اس موقع پر امتیاز حسین ناظم نشر واشاعت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع تلہ گنگ دیگر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اراکین محمد حفیظ الرحمن ، ملک عبدالراؤف ، قاری محمد اشفاق ، مولانا سعید احمد ، استاد حاجی محمد اسلم ، ملک نواب خان امنال ، ملک آصف ایڈووکیٹ ، میاں محمد اقبال ڈھرنال و دیگر احباب موجود تھے۔ قاری محمدشریف نے اسلام کی حقانیت پر مفصل روشنی ڈالی اور سب اراکین مجلس تحفظ ختم نبوت نے نومسلم جوڑے کو مبارک باد پیش کی اور استقامت دین کی دعائیں دیں۔

کوئی تبصرے نہیں