ملک فتح خان لیٹی کی ہمشیرہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں پچنند میں سپرد خاک کر دیا گیا

 


چکوال:تلہ گنگ کے معروف سماجی گھرانے کے چشم وچراغ جنرل سیکرٹری فرینڈز آف چکوال برمنگھم یو کے،جنرل سیکرٹری پاکستان فورم ملک فتح خان لیٹی کی ہمشیرہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں پچنند میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نمازجنازہ میں ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان ،صدر فرینڈز آف چکوال برمنگھم چوہدری عارف اقبال، بیورو چیف دنیا نیوز ہانگ کانگ چوہدری طاہر اقبال،کوارڈینیٹر پی ایم ایل این لیبر ونگ ڈاکٹر اعجاز مغل،راجہ محمد یونس تھنیل،چئیرمین ورلڈ وائڈ آرٹس آرگنائزیشن (WAO)تعظیم الرحمان حجازی،سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس شمالی پنجاب عبدالغفور منہاس اور علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ملک فتح خان سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی۔


چکوال:فرینڈز آف چکوال برمنگھم (یو کے) کے چیئر مین چوہدری اظہر محمود چکرال،صدر چوہدری عارف اقبال اور سابق وزیر آزاد کشمیر و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ جاوید اقبال اور برمنگھم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے ملک فتح خان لیٹی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیافرینڈز آف چکوال کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت چوہدری اظہر محمود چکرال منعقد ہوا جس میں ملک فتح خان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت اور رنج و غم کا اظہار کیا گیا اجلاس میں چوہدری اظہر محمود چکرال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں۔ تعزیتی اجلاس میں پاکستانی کمیونٹی خصوصاً چکوالین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔علاوہ ازیں ملک رضوان منصف آف ربال،چوہدری گل محمد چکرال، چوہدری ذوالفقار علی آف چکرال، چوہدری شہریار آف چکرال، چوہدری عمران پاشا آف چکرال ،چوہدری محمد رزاق پڑھال، محمد اشفاق پڑھال،جمیل ہاشمی اوڈھروال، تنویر حسین اوڈھروال، نمبردار غلام مرتضیٰ کھودے، ملک محمد عجائب کھودے، مرزا خالد مغل کوٹ اقبال، محمد بنارس کوٹ اقبال، محمد خالد تھوہابہادر، علی نجفی سرپاک، محمد کامران سرپاک، میاں فرخ مونا، راناامین ملہال مغلاں، چوہدری مطلوب ڈھڈیال، ملک منظور پنوال، محمد آصف کوٹ اقبال، سید سبط الحسن گیلانی چوہان اور دیگر مختلف شہروں میں مقیم اہلیان چکوال نے ملک فتح خان سے تعزیت کا اظہار کیا ہ

ے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.