چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ٹرییڈ ڈویلمپنٹ اتھارٹی کا آگاہی سیمینار
چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے چیمبر سیکریٹریٹ میں آگاہی سیمینار منعقد کیا۔صدر چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری عامر نجیب بھٹہ نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ،سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور ان کا شُکریہ ادا کیا کہ وہ چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تشریف لائے اور چیمبر سیکریٹریٹ میں سیمنار کے انعقاد میں تعاون کیا۔ سیمنار میں وقاص الٰہی ڈپٹی ڈائریکٹر (TDAP)، اقرا طارق ریسرچ ایسوسی ایٹ (TDAP)، مسٹر محمد عمر ہاشمی ڈپٹی ڈائریکٹر اور مسٹر محمد امیر حمزہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (SME,Housing & Sustainable Finance Department,SBP) کی ٹیم نےبرآمدات کے حوالے سے حکومتی سہولتوں اور PSW کے بارے میں بریفنگ دی۔ سفارت خانےاس میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں چھوٹے تاجروں کیلئے جو اپنے کاروبار کو مزید بڑھانہ چاہتے ہیں یا کوئی نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے لون کی سہولتیں۔ مزید برآں حکومت کی طرف سے خواتین Entrepreneur کیلئے لون اسکیم، بزنس ایکسپو میں سٹال لگانے کیلئے خصوصی طور پر خواتین کیلئے بیرون ممالک میں%50 کی رعایت جبکہ اندرون ملک فری آف کاسٹ ہوگا۔سیمنار کے اختتام پر نائب صدر عبدالمنان صاحب نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ،سٹیٹ بینک آف پاکستان سے آئیں ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔سیمنار میں تقریباً سو ممبران جس میں ایگزیکٹو ممبر خرم کامران ،طارق مصطفیٰ ملک ،ریحان افضل ،ظفر اقبال،شازیہ عباس، سابق صدور چوہدری شہزاد سعادت ،خواجہ عارف یوسف،حاجی نور سلطان،سابق سینئر نائب صدر اعجاز حسین منہاس،سابق نائب صدرخالد مرزا،سابق ایگزیکٹو ممبر گل حمید، غلام حر، سینئر ممبران محمد اشرف،فاروق گوندل اور چیئرمین سٹیڈنگ کمیٹی محمد علی ،خواتین ممبران بشریٰ ناز، گل ناز،پودا این جی او سے ناہید عباسی اور دیگر ممبران راجہ سجیل ریاض، مدثر حسین،بلال احمد ،عبدالکریم ، محمد دین، محمد ساجد ، رضوان قیوم، محمد اعجاز، اعجازالحسن اورمختلف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں