الخدمت فاﺅنڈیشن کے باہمت بچوں نے عید ملن غزہ کے بچوں کے نام کر کے ایثار کی نئی مثال قائم کر دی
چکوال(نامہ نگار ) الخدمت فاﺅنڈیشن کے باہمت بچوں نے عید ملن غزہ کے بچوں کے نام کر کے ایثار کی نئی مثال قائم کر دی لخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام چکوال میں باہمت بچوں کی عید ملن تقریب سٹڈی سنٹر میں منعقد ہوئی، جس میں بچوں نے ایثار اور ہمدردی کی ایک لازوال مثال قائم کی۔تقریب کے دوران باہمت یتیم بچوں نے اپنی عیدی کی مجموعی رقم 50,418 روپے غزہ کے مظلوم بچوں کی امداد کے لیے وقف کردی تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال عرفان یونس ایڈووکیٹ نے بچوں کے جذبہ ایثار اور قربانی کو سراہا اور ان کے اس عمل کو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ بچوں کا یہ جذبہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بچوں کو انسانیت اور دردِ دل کا سبق کم عمری سے ہی سکھانا چاہیے اور یہ کام الخدمت نے خوب نبھایا تا کہ کہ معاشرے میں محبت، قربانی اور ہمدردی کو فروغ ملے۔ انہوں نے باہمت ماﺅں اور باہمت یتیم بچوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

کوئی تبصرے نہیں