قران کریم حفظ کرنااللہ کی بڑی نعمت ہے، مولانا عبدالستار

 



ریسکیو 1122کے سابق میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور کے صاحبزادے حافظ محمد عبداللہ کی تکمیل حفظ قران کی تقریب سے خطاب


چکوال( نامہ نگار)سابق امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال اور معروف مزہبی سکالرمولانا عبدالستار نے کہا ہے کہ قران کریم حفظ کرنااللہ کی بڑی نعمت اور اس بات کا اظہار ہے کہ ہمارا تعلق قران کے ساتھ رسمی نہیں بلکہ مضبوطی سے جڑا ہے قران کو پڑھنا اور سمجھنا اجر کا باعث ہے حفظ کرنے والے کا بہت بڑا مقام اور اعزاز ہے قران مجید کا عملی نمونہ حضورﷺکی زات ہے آپﷺ نے قران کو اپنایا بھی اور عمل کر کے بھی دکھایا وہ یہاں چکوال میں ریسکیو 1122کے سابق میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور کے صاحبزادے حافظ محمد عبداللہ کی تکمیل حفظ قران کی تقریب سے روح پرور اور ایمان افروز خطاب کر رہے تھے تقریب کے مہمان خصوصی قیم جماعت اسلامی صوبہ پنجاب رسل خان بابر تھے تلاوت قران پاک کی سعادت تقریب کے دولہا حافظ محمد عبداللہ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت خرم منظور کے بھتیجے محمد بلال نے حاصل کی مولانا عبدالستار کا کہنا تھا کہ آج افسوس کا مقام ہے کہ ہمارا تعلق قران سے رسم کے طور پر رہ گیا ہے ہم اس کو صرف تبرق ،میت وغیرہ کے لیے استعمال کرتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ قران سے تعلق کو مضبوطی سی جوڑا جائے قران مجید ایسی کتاب ہے جس کے حقوق وفرائض کوسمجھنا لازم ہے ہمیں قران کے نظام کو نافظ کرنے کی عملی جدوجہد کرنا ہو گی سیدھے راستے پر چلنے کے لیے قران پر عمل کرنا ہو گابھائی چارے اخوت انصاف اورعدل کا نظام بھی قران کے اندر موجود ہے قران کے بتائے گئے راستوں پر چلنے کی ضرورت ہے ہماری نجات کا واحد راستہ قران پر عمل اللہ کے احکامات اور رسولﷺ کی تعلیمات پر عمل میں ہے نظام کو نافض کرنے کی عملی جدوجہد کرنا ہو گی سیدھے راستے پر چلنے کے لیے قران پر عمل کرنا ہو گابھائی چارہ اخوت انصاف عدل ِبھی قران کے اندر موجود ہے قران کے بتائے گئے راستوں پر چلنے کی ضرورت ہ ہماری نجات کا واحد راستہ قران پر عمل اللہ کے احکامات پر رسول کی تعلیمات پر عمل میں ہے تکمیل حفظ قران کی تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی محمد اشرف آصف،مولانا محمد رفیق ،خرم منظور نے بھی خطاب کیا تقریب میںامیر جماعت اسلامی ضلع چکوال عرفان یونس ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عتیق احمد خان ,صدر پراﺅیٹ سکولز و ڈائریکٹر کنکورڈیا کالج چوہدری معین اکرم،صدر الخدمت نعمان ظفر،حافظ عبدالرﺅف،ذوالفقار میر،ملک صفی الدین صفی ،تسکین سید،ملک افتخار احمد،شفیق ملک،ذوالفقار شاہ،مولانا محمدرفیق،،معظم حسین قریشی،حافظ مبشر، عثمان صدیق، اشرف آصف عدنان فاروق گوندل، صداقت حسین گوندل اشرف جاوید اور قاضی وسیم جہانگیرنے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.