ایم ایس مائینز لیبر ویلفیئر ہسپتال چوآسیدن شاہ ڈاکٹر شیر باز خان صدیق کے اعزاز میں عظیم الشان ریٹائر منٹ پارٹی کااہتمام

 


چوآسیدن شاہ (بیوروچیف) ایم ایس مائینز لیبر ویلفیئر ہسپتال چوآسیدن شاہ ڈاکٹر شیر باز خان صدیق کے اعزاز میں عظیم الشان ریٹائر منٹ پارٹی کااہتمام مائنز لیبر ہسپتال چوآسیدن شاہ کے سٹاف کی جانب سے ہسپتال کے لان میں کیا گیا۔ جس میںمائنز لیبر ویلفیئر کمشنر عبدالرشید،اسسٹنٹ کمشنرمائنز لیبر ویلفیئر افضال احمد،مائینز لیبر ویلفیئر آفیسر عبدالجبار، انسپکٹر مائن چکوال اعظم سہیل،MOڈاکٹر انعم،MOسلیمہ انور،MOڈاکٹر ظہیراحمد ،ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد صدیق،کرنل احمد نواز، سابق MSڈاکٹر مختار احمد مرزا،سینئرصحافی سید طلحہ فاروق،ممتاز سماجی شخصیت چوہدری امتیاز لہڑی کاکاں،سابقDSPچوہدری افتخار احمد،مزدور تنظیموں کے نمائندگان راسعید خٹک، شریف الدین سواتی، صحت مند سواتی ،رحمت علی سمیت علاقہ بھر سے سیاسی سماجی ،دینی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر MSڈاکٹر شیر باز صدیق نے کہا کہ انھوں نے یہ مقام سٹاف کے تعاون سے ہی حاصل کیا اور مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ مجھے ہاتھوں سے رزق حلال کمانے والے مزدورں کی خدمت کا موقع ملا اس موقع پرمائنز لیبر ویلفیئر کمشنر عبدالرشیدنے کہا کہ محکمہ ڈاکٹر شیرباز خان صدیق کے تجربے سے مستفید ہونے کے لئے بطور کنسلٹینٹ مزدورں کے لئے خدمات لی جائیں گی ہم کارکنوں کی صحت کے بارے کلیدی کردار ادا کر سکیںآخر میں ڈاکٹر شیرباز خان صدیق کو یادگاری شیلڈ اور محکمہ کے ملازمین نے تحائف بھی پیش کئے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.