وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن خوشحال کان کن ،خوشحال پنجاب کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،نعیم اللہ بھٹی

 


چوآسیدن شاہ (بیوروچیف) ایڈیشنل سیکرٹری مائنز اینڈ منرل پنجاب اور مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر پنجاب نعیم اللہ بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن خوشحال کان کن ،خوشحال پنجاب کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔1.5ارب روپے کے راشن کارڈ کے تاریخی منصوبہ میں پنجاب کے40ہزار سے زائد کان کن مستفید ہوسکیں گے انھوں نے یہ بات آج یہاں چوآسیدن شاہ میں مائنز لیبر ویلفیئر ہسپتال کے لان میں یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شریک کان کنوں سے خطاب میں کہی ۔جس میں مسلم لیگی رہنماءخاتون MPAمحترمہ مہوش سلطانہ، عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر،مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر عبدالرشید،اسسٹنٹ کمشنرمائنز لیبر ویلفیئر افضال احمد،مائینز لیبر ویلفیئر آفیسر عبدالجبار، انسپکٹر مائن چکوال اعظم سہیل، صدر مائنز اُونر ایسوسی ایشن پنجاب ملک اظہر اعوان ، نائب صدر فہد سلیم ،سینئرصحافی سید طلحہ فاروق ،خادم مزدور راسعید خٹک، مزدور تنظیموں کے نمائندگان ، شریف الدین سواتی، صحت مند سواتی ،رحمت علی سمیت علاقہ بھر سے مزدور کان کنان نے شرکت کی۔ایڈیشنل سیکرٹری مائنز اینڈ منرل پنجاب نعیم اللہ بھٹی نے بتایا کہ مزدور کے بچے کو میٹرک اورانٹر میں 85%نمبر لینے پر سکالر شپ اور لیپ ٹاپ ، بھی دیئے جائیں گے تاکہ ITکے شعبہ میں مزدور کا بچہ تعلیم حاصل کر سکے۔انھوں نے بتایا کہ دورداراز علاقوں میں قائم 8 سکولوں میں 3ہزار بچوں کو فری تعلیم دی جارہی ہے اور 12ہزار دوسرے سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو سکا لر شپ دی جارہی ہے۔ دختر کان کنی MPAمحترمہ مہوش سلطانہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مزدور کوخوشحال دیکھنا چاہتی ہیںجس کے لئے راشن کارڈ کا افتتاح انھوں نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔ جس سے ہزاروں مزدوروں کی زندگی میں خوشحالی آئے گی انھوںنے EOBIکے حوالے سے مسائل جو ورکرز ویلفیئر فنڈز ادارہ نے پیدا کر رکھے ہیں جن میں مزدورں کے بچوں کی سکالر شپ، ڈیتھ گرانٹ ،میرج گرانٹ شامل ہیں انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس میں لانے کا اعلان بھی کیا اور ورکرز کی مدت ملازمت کے معاملہ کو بھی پنجاب اسمبلی کے فورم پر لانے کا اعلان بھی کیا ۔خادم مزدور راسعید خٹک نے خطاب میں کہا کہ ہمارے ورکروں کے بچوں کی سکالر شپ، ڈیتھ گرانٹ، میرج گرانٹ کو ڈبل کیا جائے اور جو ہمارے کان کن شہید ہوگئے ہیں اُن کی فیملی کو ماہانہ وظیفہ 20ہزار روپے دیا جائے تاکہ وہ بھی باعزت زندگی گذار سکیں ۔اس سے قبل مزدور ں نے مور چوک سے مائنز ہسپتال تک یوم مئی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں مزدوروں نے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.