ہمارا ایک ہی مقصد ہے ”تعلیم“ اورہ ماری کوشش ہے پاکستان میں 100 %ہ لٹریسی ریٹ ہو،سید عامر محمود

 


چکوال(نامہ نگار )ایگزیکٹو ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن فاونڈیشن پاکستان سید عامر محمود (تمغہ امتیاز)نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے ”تعلیم“اورہماری کوشش ہے پاکستان میں 100 %ہ لٹریسی ریٹ ہو۔ہمارا ٹارگٹ گاﺅں اور چھوٹے چھوٹے قصبوں کے وہ بچے ہیں جو کسی بھی وجہ سے اسکول جانے سے قاصر ہیں۔وہ دورہ چکوال کے موقع پر بات چیت کر رہے تھےا س موقع پر صداقت حسین گوندل سینئر ڈسٹرکٹ مینجر غزالی سکولز اور اشرف جاوید پروگرام آفیسر شعبہ ریسورس موبلائزیشن ڈیپارٹمنٹ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ان بچوں کو مفت تعلیم دینے کی بھر پور سعی کر رہا ہے۔غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ 1995ءسے وطن عزیز کے پسماندہ دیہی علاقوں میں علم کے فروغ کی جدوجہد کر رہا ہے۔ غیرسیاسی اور غیر تجارتی بنیادوں پر تعلیم کیلئے جدوجہد کرنے والے اس ادارہ کا شمار حکومت کے بعد دیہی سطح پر بڑے تعلیمی نیٹ ورک میں ہوتا ہے جو اپنے دینی اور قومی جذبے کے تحت کام کر رہے ہیںٹرسٹ 6 مختلف شعبوں کے ذریعے خدمات سرانجام دے رہا ہے قبل ازیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن فاو¿نڈیشن پاکستان سید عامر محمود (تمغہ امتیاز)نے چکوال کے دو سکولز غزالی سکول تھنیل کمال اور غزالی سکول بھگوال کادورہکیا اور تعلیمی صورتحال و کارکردگی کا جائزہ لیا سکولز کے مجموعی نظم و نسق کا معائنہ کیا بعد ازاں دونوں سکولز کے اساتذہ اور پرنسپلز کی خدمات کو سراہا۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.