عرس پاک حضرت سید سخی سیدن شاہ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلہ میں تحریک لبیک پاکستان چوآ سیدن شاہ سٹی باڈی نے دربار عالیہ حضرت سید سخی سیدن شاہ شیرازی رحمۃ اللّٰہ علیہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی

 


چوآسیدن شاہ(بیوروچیف)عرس

 پاک حضرت سید سخی سیدن شاہ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلہ میں تحریک لبیک پاکستان چوآ سیدن شاہ سٹی باڈی نے دربار عالیہ حضرت سید سخی سیدن شاہ شیرازی رحمۃ اللّٰہ علیہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اس تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی راہنما علامہ عمر نقشبندی،حلقہ پی پی21کےامیر عبدالشکور بھی تھے چادر پوشی میں مہمانان گرامی پیر محمد حسن سیفی،اورخطیب اعظم چوآ سیدن شاہ حضرت علامہ مولانا پیر سید سلطان شاہ ہمدانی،علامہ مفتی محمد اشتیاق، قاری محمد ثقلین عطاری،قاری محمد وسیم ،اورقاری محمد سلیمان نے خصوصی شرکت کی۔اس کے علاوہ ناظم اعلی پی پی 21محمد اسد عطاری،ناظم خدمت خلق محمد عقیل، نائب ناظم محمد عارف سمیت تمام کارکنان نے چادر پوشی کا آغاز میلاد چوک بائی پاس سے ہوا، جس میں تلاوت،نعت خوانی اور دعا مانگی گئی، چادر پوشی میں تحصیل چوآ سیدن شاہ کے تحریکی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، چادر پوشی میں شریک شرکاءکو شہریوں اور تاجروں نے پھولوں کی مالا اورچادر پر گل پاشی کرکے استقبال اور خوش آمدید کہا اور راستے میں چادر پوشی کے شرکاء کو ائے ہوئے زائرین نے گلاب جامن رس گلے اور لذیذ مٹھائیوں سے خاطر تواضع کی-چادر پوشی میں شریک کارکنان کی آواز سے پورا شہر لبیک یارسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد، گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا کے نعروں سے گونج اٹھا-مین ڈلوال چوک چوآسیدن شاہ پہنچ کر تقریب کے روح رواں حضرت علامہ مولانا محمد عمر نقشبندی نے چادر پوشی میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اسرائیل کی جانب سے جاری غزہ حماس اور فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی  اور مظالم کے بعد مسلم حکمرانوں پرجہاد فرض ہوچکا ہے جبکہ مسلم امہ کے حکمران مذمتی قراردادوں کا سہارا لے رہے ہیں اور پاکستان کےحکمران کو سڑکوں اور نالیوں کی سیاست سے ہی فرصت نہیں اور اب جہادکا نام لینا تو درکنار مذمتی بیان دینا بھی منہ پر نہیں آرہا انھوں نے وزیراعظم پاکستان کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے کہا کہ اب جہاد فرض ہوچکا ہے اور ہمارے قائد علامہ مولانا محمد سعد رضوی کی جانب سے تحریک کے 15لاکھ جوان جہاد پر بھیجنے کے لیے تیار ہیں لہذا آرمی چیف جنرل عاصم منیر جہاد کا اعلان کریں, اس موقع پر چادر پوشی کے بہترین انتظامات کرنے پرسٹی باڈی کے سرپرست اعلیٰ سید طلحہ فاروق امیر علامہ محمد بلال مدنی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور شرکاء کو بھی تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا پیغام دیا دربارعالیہ پر پہنچ کر مزار پر انوار حضرت سید سخی سیدن شاہ شیرازی پر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور تلاوت ،نعت کے بعد کارکنان نے لبیک یارسول اللہ، تاجدار ختم نبوت زندہ باد ، گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا کے نعرے آخر میں خصوصی دعامانگی جس میں غزہ حماس فلسطین کے مسلمانوں کے لیے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.