ضلع چکوال میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کلچر ڈے دفاتر، سرکاری و نجی سکولوں اور کالجزمیں پنجاب کلچر ڈے بھرپور انداز میں منایا گیا
چکوال(نامہ نگار) حکومت پنجاب کے احکامات پرصوبہ بھر کی طرح ضلع چکوال میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کلچر ڈے دفاتر، سرکاری و نجی سکولوں اور کالجزمیں پنجاب کلچر ڈے بھرپور انداز میں منایا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات سمیت تمام ضلعی افسران و ملازمین نے ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیا- ڈسٹرکٹ پبلک سکول و کالجز میں منعقدہ ثقافتی سرگرمیوں و تقریبات پرنسپل ڈی پی ایس سکول محمد ندیم سرور کی زیر نگرانی منعقد ہوئیں ۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء و طالبات نے رنگ برنگے روایتی ملبوسات پہنے ہوئے تھے۔اور پنجاب ثقافت دیہاڑ کی رونق میں اضافہ کیا ۔ سکولوں کے طلباء و طالبات نے مختلف ثقافتی پروگرامز پیش کئے جن میں پنجاب کی روایتی ثقافت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ أج پنجاب کی ثقافت کا دن ہماری پہچان اور شان کے طور پر بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے اور اس پر ہمیں فخرہے۔ پنجابی ثقافت میں پنجابی زبان، علاقائ زبانوں، ملبوسات، موسیقی اور دیگر روایات ہماری شان اور پہچان ہیں ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر شناخت بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر أعلی پنجاب مریم نواز شریف کا انتہائ اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ہمیشہ عوام بلخصوص نوجوانون کی تعمیر و ترقی کے لئے مثبت اقدامات لے رہی ہیں
کوئی تبصرے نہیں