چکوال:قمیض کے کاج خراب کرنے پر شہری نے کاج، اوور لاک شاپ مالک کو پنجاب تحفظ صارف ایکٹ 2005ء کے تحت نوٹس ارسال کر دیا

 


چکوال:قمیض کے کاج خراب کرنے پر شہری نے کاج، اوور لاک شاپ مالک کو پنجاب تحفظ صارف ایکٹ 2005ءکے تحت نوٹس ارسال کر دیا۔ نثار احمد نے پروپرائٹر فائن جوکی سینٹر الحبیب مارکیٹ چھپڑ بازار چکوال شہر کو نوٹس بھجوایا ہے کہ سائل نئی قمیض سلائی کروانے کے بعدکاج کروانے کی غرض سے فائن جوکی سینٹر الحبیب مارکیٹ چھپڑ بازار پرلے گیا ،دکاندار نے کاج کرتے وقت غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پٹی کے ساتھ قمیض خراب کر کے نیا سوٹ ضائع کر دیا جس سے سائل کا 8400روپے کا نقصان ہوا موقع پردکاندار نے نقصان کے ازالہ کی یقین دہانی کروائی مگر اس کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا اور سائل عید الفطر پر نئے کپرے پہننے سے محروم ہو گیاسائل نے متعدد بار چکر لگائے اور موبائل فون سے کالیں بھی کیں لگاتارتین ماہ چکر لگوائے مگر دکاندار نے داد رسی نہ کی جس پر سائل نثار احمد نے دکاندار کو پنجاب صارف ایکٹ مجریہ2005صارف عدالت/کنزیومر کورٹ راولپنڈی میں کلیم دائر کرنے کے لئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.