میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے BISP چکوال کی رقوم کی منتقلی میں کٹوتی کی شکایات کا نوٹس لے لیا
چکوال:ممبر قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر و ممبر مرکزی مجلسِ عاملہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے BISP چکوال کی رقوم کی منتقلی میں کٹوتی کی شکایات کا نوٹس لے لیا حکام کو فوری طور پر معاملہ حل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں میجر( ر) طاہر اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر صفدر ملک کو ہدایات جاری کیں کہ رقوم کی ترسیل کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے فوکل پرسن ایم این اے( برائے BISP) خواجہ زاہد محمودنے ریٹیلر سنٹر گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری سکول، بھون چوک چکوال پر جاری رقوم کی ترسیل کے عمل کی خود نگرانی شروع کر دی ہے اب ترسیلی عمل مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہے، جس کی مستقل نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر صفدر ملک اور خواجہ زاہد محمود کر رہے ہیں۔ایم این اے سیکرٹریٹ کے مطابق عوامی اعتماد کو بحال رکھنا اور وسائل کی منصفانہ تقسیم حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

کوئی تبصرے نہیں