چکوال:ملک بھر کی طرح بیرون ممالک میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر جشن منانے کا سلسلہ جاری
چکوال:ملک بھر کی طرح بیرون ممالک میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے مڈ لینڈ،برمنگھم میں پاکستان فورم اور فرینڈز آف چکوال نے بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منایا قونصلیٹ آف پاکستان میں منعقدہ تقریب کی صدارت قونصل جنرل بختاور میر نے کی اس موقع پر افواج پاکستان کی بہادری ملکی دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے اور دشمن کے مزموم عزائم ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا پاکستانی کمیونٹی نے ڈھول کی تھاپ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیاملکی سلامتی ترقی اور پاک فوج کے شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں تقریب میں چوہدری عارف اقبال ،ملک فتح خان اور دیگر نے بھی شرکت کی قونصل جنرل پاکستان بختاور میر اور چیئر میں فرینڈز آف چکوال برمنگھم چوہدری اظہر محمود چکرال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں جذبوں سے لڑی اور جیتی جاتی ہیں یہ جذبہ ایمانی اور حب الوطنی کی انتہاءتھی کہ چند دنوں میں ہماری مسلح افواج نے دشمن کو ایسا جواب دیا کہ وہ ششدر رہ گیا ہمارے فوجی جوانوں نے اپنی دلیری ، شجاعت اور بہادری سے دشمن پر ایسے وار کیے کہ ان پر سکتہ طاری ہو گیا پاک فوج نے دشمن کوایسا سبق سکھایا کہ اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گاشجاعت اور خود اعتمادی کی دولت سے مالا مال پاک فوج نے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے بہادر اورغیور پاسبانوں کی فہرست میں اپنا نام رقم کروایا یہ جذبہ شجاعت ہی تھا کہ قوم کے ساتھ مل کر جدید اسلحہ سے لیس دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔چند دنوں میں ہماری مسلح افواج نے جرا¿ت و بہادری ،عزم ،حوصلے ،ایمان اوریقین کے ایسے جذبوں کامظاہرہ کیا کہ ان کی مثال نہیں ملتی۔پاک فوج نے ہمیشہ جذبہ کے تحت دشمن افواج کا مقابلہ کیا ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی افواج کا شمار دنیا کی بہادر فوج میں ہوتا ہے ہندوستان نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا لیکن ہماری افواج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے۔انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کی بہادر فوج کو خراج تحسین اور شہداءکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج ہر قسم کی اندرونی و بیرونی سازشوں اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کا عزم رکھتی ہے ،ملک کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دشمن فوج پر بدترین شکست کا سکتہ طاری ہے۔جبکہ ہمارے بہادر جوانوں کی دلیری اورشجاعت کے چرچے پوری دنیا میں ہیں پاکستانی فوج دلیر فوج ہے ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا خوف پوری دنیا میں ہے اور ہمارا دشمن پاکستان کا نام سنتے ہی تھر تھر کانپنے لگتا ہے ہمارے لوگ محب وطن ہےں اور ہماری فوج دنیا کی دلیر ترین فوج ہے جن لوگوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے وہ خراج عقیدت کے مستحق اور قوم کے ہیرو ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں