میجر (ر) طاہر اقبال نے اتوار کے روز بھی خرابی صحت کے باوجود حلقہ کی عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر متعلقہ حکام /افسران کو احکامات جاری کیے
چکوال(رپورٹ عبدالغفور منہاس) ممبر قومی اسمبلی،سابق وفاقی وزیر و ممبر مرکزی مجلسِ عاملہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میجر (ر) طاہر اقبال نے اتوار کے روز بھی خرابی صحت کے باوجود حلقہ کی عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر متعلقہ حکام /افسران کو احکامات جاری کیے اس موقع پر میجر (ر) طاہر اقبال کے دست راست چوہدری غلام شبیر لنگاہ بھی موجود تھے۔ سائلین کی کثیر تعداد موجود تھی لنگاہ سے حاجی ظفر اقبال کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے میجر (ر) طاہر اقبال کی توجہ گورنمنٹ حوالدار کالا خان شہید ہائی سکول میں اساتزہ کی کمی اور طلبہ کے لئے کتب کی عدم دستیابی کی طرف دلائی جس پر انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کو مسئلہ حل کرنے کی ہدائت کی دیگر سائلین نے بھی اپنے اپنے علاقوں کے مسائل پیش کیے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر (ر) طاہر اقبال کا کہنا تھا کہ حلقہ کی عوام کے مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کے لئے وہ دن رات کوشاں ہیںان کا سیاست کرنے کا مقصد عوام کی خدمت ہے مسلم لیگ ن کی حکومت ضلع کی عوام کو تما م بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ میرا حلقہ میرا گھر ہے اورعوام خاندان کے فرد کی طرح ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں