جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال عبداللہ نثار اعوان کی وفد کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال بن عبدالحفیظ اور سول ڈیفنس آفیسر غلام مصطفیٰ سے ملاقات
پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کے جنرل سیکرٹری عبداللہ نثار اعوان کی سربراہی میں وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال محترم بلال بن عبدالحفیظ اور سی ڈی او چکوال محترم غلام مصطفیٰ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی شاندار فتح اور آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم کامیابی کے سلسلے میں مٹھائی بھی پیش کی۔وفد میں شعبہ تعلقات عامہ کے صدر محمد شعیب منہاس، میڈیا سیکرٹری عمارعبداللہ، اور ڈاکٹر محمد عاطف شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری عبداللہ نثار اعوان نے کہا کہ پاکستان کی فتح اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہے، اور یہ پوری قوم کے اتحاد اور افواج پاکستان کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے مزید ضلعی انتظامیہ بشمول سول ڈیفنس کی ان مشکل حالات میں دن رات عوامی خدمت پر خراج تحسین پیش کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال بلال بن عبدالحفیظ نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلیوں کو بھی شاندار مظاہرہ قرار دیا اور کہا اتحاد و یکجہتی ملک کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنا سکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں