"وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا چوآسیدن شاہ کیلئے ایک اور تحفہ"
چوآسیدن شاہ!ایکسیئن ہائی وے چکوال کا ملک تنویر اسلم کی ہدایت پرکلرکہار چوآسیدن شاہ روڈ کے تعمیراتی کام کامعائنہ
ایکسئین عدیل احمد نے مسلم لیگ ن کے عمائدین کے ہمراہ کلرکہار تا چوآسیدن شاہ روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا،چوآسیدن شاہ میں بائی پاس اور ڈلوال روڈ کے مکینوں کے نئی روڈ کی تعمیر کے حوالہ سے مسائل سنے
کونئیر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ملک تنویر اسلم کی ہدایات پرایکسئین ہائی وے عدیل احمدنے بائی پاس اور ڈلوال روڈ کوموجودہ لیول پر ہی تعمیر کرنے کے احکامات جاری کردئیے
ایکسیئن کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں الحاج ملک مختار،راجہ عدنان مسعود،الحاج ملک یونس،ملک اللہ دتہ اے ڈی،صوبیدار ملک امیر،ملک نذیر احمد نیازی،ملک اشتیاق،طارق محمود،ملک سلیم،ملک نصیر مالی اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے
عمائدین علاقہ اور مسلم۔لیگ ن کے قائدین نے سدا بہار ممبر پنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم اعوان کا سڑک کی منظوری اور تعمیر سے قبل علاقائی مکینوں کے دیرینہ مسائل حل کروانے پر شکریہ ادا کیا
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقی یافتہ پنجاب ویژن کے تحت سدا بہار ممبر پنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم کی وساطت سے چوآسیدن شاہ کی عوام کو چوآسیدن شاہ کلرکہار روڈ کا ایک اور تحفہ،کلرکہار تا چوآسیدن شاہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہونے پر ایکسئین ہائی وے عدیل احمد نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ سڑک کا معائنہ کیا انہوں نے ملک تنویر اسلم کی خصوصی ہدایت پر چوآسیدن شاہ شہر میں تعمیر ہونے والے بائی پاس اور ڈلوال روڈ کا معائنہ کیا اور تعمیر سے قبل یہاں کے مکینوں کے مطالبہ پر سڑک کو موجودہ لیول پر تیار کرنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائدین اور عمائدین علاقہ جن میں سابق چئیرمین حاجی ملک مختار،الحاج ملک یونس،ملک نذیر نیازی،راجہ عدنان مسعود،ملک اللہ دتہ اے ڈی،صوبیدار ملک امیر،ملک اشتیاق،طارق محمود،ملک نصیر مالی،ملک سلیم اور دیگر موجود تھے جنہوں نے ایکسیئن ہائی وے کو ہردو سڑکوں کا معائنہ کروایا،اس موقع پر ایکسیئن ہائی وے کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو مدنظر رکھ کر منصوبہ جات کی تکمیل ہمارے لئے اہم ہے اور اس پر ٹھیکیدار کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں

کوئی تبصرے نہیں