پاک فوج کی طرف سے بھارتی جارحیت پر دندان شکن جواب دینے پر بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی

 


چکوال(ڈسڑکٹ رپورڑ )پاک فوج کی طرف سے بھارتی جارحیت پر دندان شکن جواب دینے پر ملک بھر کی طرح بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ برمنگھم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جشن منایا ،مٹھائیاں تقسیم کیں اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔فرینڈز آف چکوال برمنگھم کے چیئرمین چوہدری اظہر محمود چکرال ،صدر چوہدری عارف اقبال ،جنرل سیکرٹری ملک فتح خان،سابق وزیر آزاد کشمیر و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ جاوید اقبال سمیت سینکڑوں پاکستانیوں نے بھارت کو شکست دینے پر جشن منایا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قومی پرچم تھامے پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔چوہدری اظہر محمود چکرال، چوہدری عارف اقبال اور ملک فتح خان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند کردئیے، عوام خون کے آخری قطرے تک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ اور یہ بھارت کی نہیں بڑی طاقتوں کی شکست ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.