چوآسیدن شاہ کلرکہار بائی پاس پر کٹاس راج کے قریب ڈاکو اور پولیس آمنے سامنے
ایس ایچ او تھانہ چوآ سیدن شاہ مرزا آصف محمود کی سربراہی میں سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور کاروائی
ڈکیتی کی نیت سے موجود تین افراد کی پولیس پر فائرنگ،جوابی کاروائی پر ایک ملزم علی حسن ولد محمد سجاد ساکن ضلع وہاڑی مضروبی کی حالت میں گرفتار
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)پولیس تھانہ چوآسیدن شاہ کا ایس ایچ او مرزا آصف کی زیرنگرانی ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کیخلاف دبنگ ایکشن،مطلوب ملزم مضروب حالت میں گرفتار دو فرار،تفصیلات کیمطابق گزشتہ شب پولیس کو اطلاع ملی کہ 03 مشکوک موٹر سائیکل سوار کٹاس بائی پاس پہاڑی ایریا پر موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ ہمراہ فورس کٹاس پہنچے تو ملزمان نے پولیس پارٹی کیساتھ مزاحمت کی اور سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری اور بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے جوابی ہوائی فائرنگ کی اس دوران ملزم علی حسن ولد محمد سجاد ساکن ضلع وہاڑی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جبکہ اسکے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہاڑی ایریا میں روپوش ہوگئے،ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی ھدایات پر ایس ڈی پی او چوآ سرکل سجاد حسین اور ایس ایچ او تھانہ چوآ سیدن شاہ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمز کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ زخمی ملزم کو بغرض علاج معالجہ THQچوآسیدن شاہ منتقل کر دیا گیا ہےبعد از پڑتال زخمی ملزم سے چھینا گیا موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا ہے اور ملزم اس سے قبل اسلحہ ناجائز اور دوران ڈکیتی فائرنگ کے کیسز میں بھی ملوث پایا گیا ہے اور ریکارڈ یافتہ ہےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ اور دیگر افسران و ملازمین جنہوں نے ڈکیت گینگ کیساتھ جوانمردی، دلیری اور ہمت سے مقابلہ کیا تمام کو بھرپور شاباش اور انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں