چوآسیدن شاہ!فخر کہون،پنجاب پولیس کے فرض شناس آفسیر ملک فخر ایوب سب انسپکٹر ترقی یاب

 


ملک فخر ایوب ایلیٹ فورس،ریڈر ایس ڈی پی او اور دیگر ذمہ داریاں ادا کرنے کے بعد اب راولپنڈی پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں 


محکمہ پولیس میں علاقائی نام روشن کرنے کیساتھ ساتھ ایمانداری اور فرض شناسی کے حوالہ سے ملک فخر ایوب ایک پہچان ہیں،دوست احباب کی مبارکباد


چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کیمطابق ترقیوں کا بھرپور سلسلہ جاری،علاقہ کہون کا فخر،پنجاب پولیس کے فرض شناس اور ایماندارآفیسرملک فخر ایوب کو بھی سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی،ملک فخر ایوب ایلیٹ فورس چکوال،سابق ریڈر ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ،اسسٹنٹ کمشنر اور سول ججز کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کے بعدضلع راولپنڈی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں،ملک فخر ایوب علاقہ کہون کے قصبہ ڈیری سیداں کے سپوت ہیں جنہیں 21دیگر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کےہمراہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پنجاب پولیس میں ترقی یاب کرنے کے ویژن کے تحت سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ہے،دوست احباب اور چاہنے والوں نے ملک فخر ایوب کو ترقی ملنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.