ریلوے گراؤنڈ ڈھڈیال کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، قاتل واردات کے بعد موقع سے فرار

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ریلوے گراؤنڈ ڈھڈیال کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، قاتل واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق غلام حسن ولد غلام علی سکنہ پڑہال جیسے ہی اپنی گاڑی میں سوار ہونے لگے تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان اس کی گاڑی کے پاس آ کر رکے اور ان میں سے اس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال راجہ رافع توصیف عملہ کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 چکوال اور ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال ڈاکٹر سارہ ہاشمی بھی ڈھڈیال پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق قتل کی واردات دیرینہ دشنمنی کا شاخسانہ بتائی جارہی ہے۔ ڈھڈیال پولیس مصروف تفتیش ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.