تھانہ نیلہ کے علاقہ کرسال میں آسمانی بجلی گرنے سے سات سالہ طالب علم جاں بحق

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) تھانہ نیلہ کے علاقہ کرسال میں آسمانی بجلی گرنے سے سات سالہ طالب علم جاں بحق ، محمد اریان اپنے بھائی کے ہمراہ سکول سے چھٹی کے بعد گھر آرہا تھا کہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔علاوہ ازیں قصبہ چاولی میں بھی ایک خاتون کے بجلی کی زد میں آ کر بے ہوش ہونے کی اطلاع ملی ہے جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.