ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 ڈھڈیال میں کھلی کچہری
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین نے جمعہ کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 ڈھڈیال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تھانہ ڈھڈیال کی حدود کے متعدد افراد نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور تحریری درخواستیں دیں۔ ڈی پی او چکوال نے بعض شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال کی کارکردگی کے بارے میں سوال پر کھلی کچہری کے حاضرین نے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ڈی پی او چکوال نے کہا کہ وہ تھانوں میں نوجوان پولیس افسران کو موقع دے رہے ہیں۔ شدید گرمی کے باعث کے باعث کھلی کچہری میں عوام کی حاضری کم رہی البتہ حسب روایت معززین اور دیگر سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات نے کھلی کچہری کو رونق بخشی۔کھلی کچہری میں پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور بچوں نے ان پر گل پاشی کی۔کھلی کچہری تقریباً 50 منٹ جاری رہی۔

کوئی تبصرے نہیں