ڈپٹی کمشنرسارہ حیات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین کا سات محرم کے حساس جلوس کے روٹ کا معائنہ

 



چکوال(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرسارہ حیات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے اے ایس پی صدر ڈاکٹر سارہ ہاشمی کے ہمراہ سات محرم کے حساس جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔چیف سیکورٹی آفیسر سعادت بٹ نے فول پروف سیکورٹی اور دیگر انتظامات بارے دونوں افسران کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او دیگر افسران کے ہمراہ بزرگ مذہبی رہنما چوہدری محمد علی خان کی رہائشگاہ پر پہنچے ۔چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ اور چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ نے ان کااستقبال کیا۔ دونوں افسران اور چوہدری محمد علی خان کے درمیان محرم الحرام کے جلوس ،سیکورٹی انتظامات اور دیگر تیاریوں کے سلسلہ میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو قدیمی جلوس کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مثالی امن وامان ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ شرپسندی اور مذہبی منافرت سے آہنی ہاتھوں سے نبٹیں گے۔محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔چوہدری محمد علی خان نے دونوں ضلعی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضاءبرقرار رکھنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ،اخوت اور بھائی چارے کی فضاءقائم رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ نے روٹ کے معائنہ کے دوران دونوں افسران کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ساتھ مل کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ جدوجہد کر رہے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.