ڈپٹی کمشنر چکوال کا ایک اور احسن اقدام تھنیل روڈ پر رمضان بازار والی جگہ پر ریڑھی بازار قائم کر دیا

 


چکوال: ڈپٹی کمشنر چکوال کا ایک اور احسن اقدام تھنیل روڈ پر رمضان بازار والی جگہ پر ریڑھی بازار قائم کر دیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام کو سستی اور معیاری اشیاءضروریہ دینے کے ویژن کے مطابق ضلع چکوال میں ماڈل ریڑھی بازار کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے کیا- اس موقع پراے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چکوال محمد فیاض ہاشمی، جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس عبدالغفور منہاس اور سول سوسائٹی کے مختلف شعبوں کے افراد بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ایسے عوامی منصوبوں پر کام نہیں ہوا۔ڈپٹی کمشنر چکوال نے کہا کہ سستے ریڑھی بازار میں ریڑھیوں کو ترتیب کے ساتھ خوبصورت لائیٹنگ اور سجاوٹ سے لگایا گیا ہے جس سے بازار کی خوبصورتی میں اضافہ اور راہگیروں کو چلنے میں آسانی ہو گی۔ سستے ریڑھی بازار میں سبزی و فروٹ مارکیٹ سے کم ریٹ اور معیاری کوالٹی میں دستیاب ہوگا- سستے ریڑھی بازار کے قیام سے شاہراہوں اور بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ ہوگا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.