ضلع چکوال میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن جاری ، ایک اور گروپ کو طورخم بارڈر بھجوا دیا گیا

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) ضلع چکوال میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن جاری ، ایک اور گروپ کو طورخم بارڈر بھجوا دیا گیا۔وفاقی حکومت نے پہلے مرحلے میں افغان سیٹیزن کارڈ(اے سی سی) اور ایسے افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا جن کے پاس کوئی بھی قانونی دستاویز نہیں تھی۔ ذرائع کے مطابق ہولڈنگ کیمپ مرید سے گزشتہ روز مزید 43 افغان تارکین وطن کو طورخم بارڈر بھجوا دیا گیا جس کے بعد ضلع چکوال سے 4 اپریل سے 16 جون تک طورخم بارڈر بھجوائے جانے والے افغان تارکین وطن کی مجموعی تعداد 445 ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں انٹیلیجنس ذرائع نے بتایا ہے کہ پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے اور اگر اس میں مزید توسیع نہ کی گئی تو ان افغان تارکین وطن کے خلاف بھی آپریشن شروع کردیا جائے گا۔





..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.