ہرڑ چوک چوہان روڈ پر بجر ان لوڈ کرنا شروع کر دیا گیا،کام شروع ہونے کے آثار

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ہرڑ چوک چوہان روڈ پر بجر ان لوڈ کرنا شروع کر دیا گیا جس سے اس روڈ پرکام شروع ہونے کے آثار پیدا ہوگئے۔چند ہفتے قبل روڈ پر کام کی طویل بندش کے خلاف علاقہ کی عوام نے ایکسیئن ہائی وے اور ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی تھی بعد ازاں گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) یونین کونسل پادشاہان کے ایک وفد نے پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے ان کی توجہ اس روڈ کی تعمیر میں طویل تاخیر اور علاقہ کی عوام میں پائی جانے والی شدید برہمی کی جانب مبذول کرائی تھی۔ چوہدری سلطان حیدر علی خان نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے وفد کو یقین دہانی کرائی تھی کہ عید کی تعطیلات کے بعد اس روڈ پر کام کے آغاز کو یقینی بنایا جائے گا۔ ٹھیکیدار نےمسوال سے ڈورے کی جانب ایریا میں بجر کے ٹرک ان لوڈ کرانا شروع کر دیئے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی اس روڈ پر کام شروع کردیا جائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.