سید صدف عباس کاظمی کی دعوتِ ولیمہ ایک عظیم سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی

 


ڈھڈیال (مسرت جعفری) سید صدف عباس کاظمی کی دعوتِ ولیمہ ایک عظیم سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی۔ تقریب میں سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس خان، ایم پی اے چوہدری حیدر سلطان علی خان بلدیہ افسران، اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ تقریب کے شاندار انتظامات ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ ضلع کونسل و بلدیہ چکوال سجاد حسین مائر کی زیر نگرانی انجام دیے گئے، جسے ہر طبقے کی جانب سے سراہا گیا سید صدف عباس کاظمی ( سید کسراں )کے پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اپیکس بنکوئٹ ہال میں کیا گیا جس میں سابق صوبائی وزیر سابق ضلع ناظم چکوال و ایم این اے سردار غلام عباس خان، ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حیدر سلطان علی خان، سردار محمد خان، چوہدری محمد یوسف تھوہا، اےڈی اےڈی سی جی آر چکوال بلال بن حفیظ فیاض، سی او ضلع کونسل فیاض ہاشمی، سی او ضلع کونسل ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ سید عمران نقوی، ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس سید ملازم شاہ، میونسپل آفیسر فنانس سید احمد قریشی، سی او ضلع کونسل اٹک خان بادشاہ خان، سی او میونسپل آفیسر اٹک سردار آفتاب احمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اٹک ممتاز حسین، ڈسٹرکٹ انجنئیر راولپنڈی سید ذوالقرنین حیدر، چیئرمین یو سی جنگا چوہدری ممتاز حسین کہوٹ، چیئرمین یو سی تھوہا محرم خان سید حیدر علی شاہ، ایس ڈی او چکوال ملک شیراز، کنٹریکٹر ملک عرفان تترال، سی او میونسپل کمیٹی گوجر خان چاند مبین، معروف قانون دان سید شاہد حسین شاہ کاظمی، ڈائریکٹر ایگریکلچرل ملک وسیم عباس، سید ندیم حسین شاہ کاظمی، محسن خانزادہ، حاجی ضمیر جعفری، رانا کلیم اللہ، طیب مائر، رضی عباس جعفری کے علاؤہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی کاروباری، بلدیہ افسران اور علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں شریک معزز مہمانوں کو ڈپٹی آڈٹ آفیسر سجاد حسین مائر، سید حامد علی شاہ کاظمی و دیگر میزبانوں نے خوش آمدید کہا۔


آخر میں ملک و قوم اور میزبان خاندان کی خوشحالی و کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.