چوآسیدن شاہ!واپڈا ٹیم متحرک،گریڈ اسٹیشن کی حدودمیں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،رانا آصف
شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کا بریک ڈاؤن تکلیف دہ،مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ایس ڈی او آئیسکو
عملہ کی کمی اور ٹرانسفارمرز کی وقت پر عدم فراہمی بڑے مسائل ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بجلی کی بروقت بحالی میں رکاوٹ کا سامنا رہتا ہے،بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو سہولیات فراہم کریں
ڈنڈوت کے محلہ مین بازار کا 50KVٹرانسفارمرکے سوال پر ایس ڈی او نےجلدتنصیب جبکہ محلہ ڈھیری کا آج ٹرانسفارمرپہنچانے کا وعدہ۔معروف صحافی برہان غنی راجہ کیساتھ ایس ڈی او چوآسیدن شاہ کی کھلی ڈلی باتیں
چوآسیدن شاہ(نمائندہ خصوصی)سب ڈویژنل آفیسر آئیسکو رانا آصف محمود نے کہا ہے کہ گریڈ اسٹیشن میں حدود میں عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے واپڈا ٹیمیں دن رات کام کررہی ہیں اور شدید گرمی کے موسم میں بھی متاثر ہونے والے ٹرانسفارمر اور دیگر آلات کی تنصیب کیلئے کوشاں ہیں یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں معروف صحافی برہان غنی راجہ سے بات کرتے ہوئے کہی،ایس ڈی او واپڈا کا کہنا تھاکہ ہے درپے ٹرانسفارمرز خراب ہونے سے رئیپرنگ میں وقت لگنے اور عملہ کی کمی کے باعث ہمیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے لیکن ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہم گرمی کے موسم میں عوام کو بجلی مسلسل فراہم کرسکیں،ایک سوال کے جواب میں ایس ڈی او ناصر محمود کا کہنا تھا کہ قصبہ ڈنڈوت کے محلہ ڈھیری کا متاثرہ ٹرانسفارمر آج ہی نصب کرکے بجلی کی بحالی یقینی بنائی جائے گی جبکہ اس پر لوڈ کم کرنے کیلئے 50KVکا مزید ٹرانسفارمر محلہ بازار میں رواں ہفتہ ہی نصب کردیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ عوامی سہولیات کے پیش نظر واپڈا کا عملہ دن رات لائنوں اور ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے کوشاں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں