سینئر صحافی مہران ظفر ملک کے چچا کیپٹن (ر)ملک ثقلین کے انتقال پر مختلف شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری

 



چکوال:سینئر صحافی،سینئر ممبر پریس کلب اور آزاد گروپ کے ترجمان مہران ظفر ملک کے چچا کیپٹن (ر)ملک ثقلین کے انتقال پر مختلف شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے وفد نے ظفر ٹاﺅن عقب سپیریئر کالج راولپنڈی روڈ چکوال کا تعزیتی دورہ کیا اور مزدور رہنماءوعلاقہ وادی جھنگڑ کی معروف شخصیت ملک ظفر اقبال کے بھائی ،سینئر صحافی مہران ظفر ملک کے چچا کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انکی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی وفد میں شمالی پنجاب کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور منہاس ضلع چکوال کے چیئر مین طارق مرتضٰی ہاشمی، جنرل سیکرٹری راجہ ذوالفقاراحمد ڈھکو شامل تھے وفد نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ہم اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔مرحوم کی وفات کوخاندان کیلئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ان کی وفات ایسا خلا ہے جو کبھی پر نہیں ہوسکتا۔خالق کائنات مرحوم کی اخروی منزلیں آسان اور جنت الفردوس نصیب فرمائے وفدنے مرحوم کے اہلخانہ سے غم کی گھڑی میں ہمدردی اور صبر جمیل کیلئے اپنے خیرسگالی جذبات کا اظہار بھی کیا دریں اثناءمعروف کاروباری شخصیت یار گل نے بھی مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی یاد رہے کہ کیپٹن (ر)ملک ثقلین مرحوم، حاجی ملک گلستان خان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ر ملک سفطین، حاجی ملک ارشد، ملک مزمل اور ملک تجمل کے بھائی چیئرمین سفیر پاکستان میڈیا گروپ حاجی ملک آصف، ضلعی صدر ملک ظفر اقبال اور ملک فخر اقبال کے پھوپھی زاد بھائی تھے اور گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے جنہیں آبائی گاﺅں موہری داخلی لہڑی پنجگرائیں یونین کونسل بشارت میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.